نومنتخب وائس چیئرمین یوسی 87مہر سرفراز حسین بھریڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے عوام نے مجھے منتخب کرکے اعتما د کا اظہار کیا ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 15:00

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء)نومنتخب وائس چیئرمین یوسی 87مہر سرفراز حسین بھریڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے عوام نے مجھے منتخب کرکے اعتما د کا اظہار کیا ہے عوام کے اعتماد پر پور اتروں گا اور تحصیل کے صحرائی اور پسماندہ علاقے کی آواز بنوں گا ۔ علاقہ میں ریکار ڈ ترقیاتی کام کرواکر عوام کے دلوں پر راج کرونگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان ایک محب وطن پاکستا نی ہیں جنہوں نے عالمی طاقتوں کی پرواہ کیے بغیر ایٹمی دھماکے کرکے ملکی سالمیت کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا دیا اس موقع پر عوامی رہنما مہر عابد ،مہر عاشق ،حاکم خان ، گل محمد ،غلام محمد ،مہر سعید ،فداحسین،مہر غلام عباس ملکانہ و دیگر موجود تھے شرکا نے وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی