اٹھارہ ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنر طاہر شیخ نے چارج سنبھال کر اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 15:00

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء )اٹھارہ ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنر طاہر شیخ نے چارج سنبھال کر اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر شیخ نے کہا کہ عوامی خدمت اور سہولت کے تمام کا م انجا م دوں گا اس سلسلہ میں مقامی لوگ اور میڈیا نشاندہی اور تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری پسماندہ تحصیل ہے قیمتوں میں اضافہ سمیت قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کے تمام زیر تکمیل ترقیاتی کاموں میں غفلت کو برداشت نہیں کرونگا میرٹ کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا