بااثر زمیندار مجھ سے اور میرے یتیم بچوں کو بے گھر کرنا چاہتے ہیں

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 16 جون 2016 15:00

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جون 2016ء)بااثر زمیندار مجھ سے اور میرے یتیم بچوں کو بے گھر کرنا چاہتے ہیں تحفظ دیا جائے۔ضعیف العمر بیوہ حلیماں کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر 7/2تھل کی رہائشی حلیمہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ دریائے جہلم کی تباہ کاریوں کی وجہ دریائی علاقہ چھوڑ کر مذکورہ چک میں تقریبا تیس سال قبل آباد ہوئی اور گھر تعمیر کیا رقبہ مذکورہ ریزور اسلام آباد ہے مقامی وڈیرے میاں الطاف حسین ،ممتاز حسین وغیرہ مجھے میرے مقبوضہ رقبہ سے محروم کرنا چاہتے ہیں مذکورہ سرکاری رقبہ پر متعدد گھرانے آباد ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ وڈیرے مجھ سے میری چھت بھی چھیننا چاہتے ہیں اور گھر سے زبردستی نکالنا چاہتے ہیں ۔مذکورہ قبضہ گروپ سے مجھے جان کا خطرہ بھی لاحق ہے ۔حلیماں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر فیصل آباد اور ڈی سی او جھنگ سے دادرسی اور تحفظ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے