کنگ خان 16 برس بعد پھر سے جنگجو کے روپ میں جلوہ گرہوں گے

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلم 2017 میں ہی ریلیز کے لیے پیش ہوگی

جمعرات 16 جون 2016 14:53

کنگ خان 16 برس بعد پھر سے جنگجو کے روپ میں جلوہ گرہوں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جون۔2016ء) بالی ووڈ کے کنگ خان نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ”اشوکا“ میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے جنگجو بادشاہ کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد اب وہ ایک بار پھر اسی نوعیت کے کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایت کار ادیتیہ چوپڑا اور شاہ رخ خان کے درمیان فلم “دل والے” کی شوٹنگ کے وقت سے ہی نئی فلم کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس میں اداکار کو جنگجو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے اور انہوں نے اسے قبول بھی کرلیا ہے تاہم دونوں کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ادیتیہ چوپڑا اپنی زیر تکمیل فلم ”بے فکر“ جب کہ شاہ رخ خان اپنے نامکمل پراجیکٹس مکمل کرائیں گے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی فلم 2017 میں ہی ریلیز کے لیے پیش ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اس سے قبل فلم “اشوکا” میں جنگجو بادشاہ کا کردارنبھایا تھا جس میں ان کے مدمقابل کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم حقائق کوتوڑمروڑکرپیش کئے جانے کے باعث اس پر کئی اعتراضات لگائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :