پر ی مون سون کے پیش نظر کسی بھی نشیبی علاقے خاص کر گھروں کی چھتوں پر بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ‘لبنیٰ فیصل

جمعرات 16 جون 2016 14:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) چیئرمین ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی و ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ پری مون سون کا آغاز ہو چکا ہے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے بارشوں کے بعد کسی بھی نشیبی علاقے خاص طور پر گھروں کی چھتوں پر بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیں، لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام علاقوں میں رمضان المبارک کے باوجود انسداد ڈینگی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری ہیں ، آؤ ٹ ڈور سرویلنس کے دوران بنیاں والا میں ایک ورکشاپ سے لاروا برآمد ہونے پر ایف آئی آر درج کی گئی ۔

انہوں نے یہ بات ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اے سی کینٹ سارہ حیات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آصف محمود ،سینئر انٹامالوجسٹ سعید الرحمن،انوائرمنٹ وسینٹری انسپکٹرز کے علاوہ کینٹ کے مختلف سکولوں اور کالجز کے سربراہان ،محکمہ فشریز،تعلیم،کوآپریٹو،لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز ، ڈی ایچ اے اور آرمی ایریاز کے نمائندو ں نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے کہا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر بھر پور عملدرآمد کی وجہ سے لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز اب تک ڈینگی فری ہیں ۔تمام محکمے اور ادارے انسداد ڈینگی اقدامات بلا تعطل جاری رکھیں اور لاروا سر ویلنس کے حوالے سے گھروں کو خاص طور پر چیک کریں تا کہ شہریوں کو اس موذی وبا سے محفوظ ر کھا جا سکے ۔تمام متعلقہ انوائرمنٹ انسپکٹرز ہائی رسک ایریاز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور لاروا سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں۔

بارش کی صورت میں نشیبی جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔جلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ دار افراد جبکہ کمرشل وگھریلو مقامات پر صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کو حتمی نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :