ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ‘مختلف بازاروں سے 143گرا ں فروش گرفتار

جمعرات 16 جون 2016 14:00

پشاور۔16جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء)ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتی ہوئے 143کوگرفتار کرلیا‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمدکمال نے سربند کے علاقے میں مختلف بازاروں میں گران فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 20‘قصہ خوانی میں 17‘حیات آباد میں سپرمارکیٹ‘ محمدزئی مارکیٹ‘ شیر خان مارکیٹ‘ افغان مارکیٹ اور تاتارہ مارکیٹ میں گران فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 62‘فقیر آبد اور پہاڑی پورہ میں 14‘تہکال میں 22اور بھانہ ماڑی میں کاروائی کرتے ہوئے 9گران فروشوں کو گرفتار کیا۔