پشاور میں گداگروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

جمعرات 16 جون 2016 13:59

پشاور۔16جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء)چیئرمین وسوشل ویلفیئر کے اجلاس میں گداگروں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیاگیا‘ ضلع ناطم پشاور محمدعاصم خان کی ہدایت پر ضلعی حکومت کی کمیٹی برائے سوشل ویلفیئر کااہم اجلاس گزشتہ روز چیئرمین سوشل ویلفیئر رضا محمدخان کی سربراہی میں ہوا جس میں ممبران کے علاوہ سوشل ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ آفیسر جہانزیب خان‘ عارف خان اور دارالکفالہ کی سپرنٹنڈنٹ نے بھی شرکت کی اجلاس میں پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کااظہار کیاگیا ‘اجلاس میں پشاور نے والے ان بھکاریوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیاگیا جو رمضان اور عید کے موقع پر اکثر شہروں کا رخ کرتے ہیں اس موقع پر محکمہ کے چیئرمین رضامحمد خان نے کہاکہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف بلاامتیاز فوری کاروائی کرکے پشاور کو بھکاریوں سے پاک کیاجائے گا جس میں ضلعی حکومت ہر طرح سے تعاون کریگی۔