عوامی حلقوں کا ایبٹ آباد میں شاہراہ ریشم پر نالوں کی صفائی کا مطالبہ

جمعرات 16 جون 2016 13:42

ایبٹ آباد۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) ایبٹ آباد میں شاہراہ ریشم پر قائم نالوں کی صفائی کا معقول انتظام کیا جائے، مکمل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے نالے بند پڑے ہیں، اب یہ نالے مٹی سے بھر گئے ہیں، گذشتہ روز ہونے والی شدید اور طوفانی بارش سے نالوں کاپانی سڑک پر آ گیا جس سے گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد کے رہائشی محمد آصف، وقار خان جدون، سجاد گل، محمد حنیف اور دیگر نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ٹی ایم اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کو ہدایت جاری کریں کہ نالوں کی بھاری مشینری کے ذریعہ صفائی کروائی جائے تاکہ برسات کے موسم میں نالوں کا پانی باہر نہ آ سکے اور ٹریفک کی روانی بھی رواں دواں رہے۔