ماڈل ایان علی کو ایک بار پھر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

جمعرات 16 جون 2016 13:39

ماڈل ایان علی کو ایک بار پھر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون ۔2016ء) ایان علی دبئی روانگی کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں، امیگریشن کروانے کی کوشش کی تاہم ایف آئی اے نے انہیں روک لیاگیا۔ ماڈل ایان علی ای سی ایل سے نام نکلتے ہی بیرون ملک روانگی کیلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے ایک بار پھر ڈالر اسمگلنگ میں ملوث سپر ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے پنجاب حکومت نے ریفرنس بھیجا تھا، اس کا فیصلہ آنے تک ماڈل گرل بیرون ملک نہیں جاسکتیں۔

سپر ماڈل کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کہتے ہیں حکومت سے ایان کو روکنے کے علاوہ اور کیا توقع کی جاسکتی ہے، حکومت نہ آئین کو مانتی ہے اور نہ عدالت کو، عدالتی حکم کے بغیر ایان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :