تمنا بھاٹیا اداکارہ کا کردار ادا کریں گی

جمعرات 16 جون 2016 13:01

تمنا بھاٹیا اداکارہ کا کردار ادا کریں گی

ممبئی۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء) جنوب ہندوستانی فلموں کی مشہوراداکارہ تمنا بھاٹیا اپنی آنے والی فلم ”ڈیوی(ایل)“میں ایک اداکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔تمنا ان دنوں تین زبانوں میں بن رہی ڈراوٴنی اور مزاحیہ فلم ڈیوی(ایل)میں کام کررہی ہیں۔فلم کا کاسٹ میں پربھو دیوا اور سونو سود بھی ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کو ایک ساتھ تامل، تیلگو اورہندی زبانوں میں بنایا جارہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے ،لیکن اس کے ڈراوٴنے حصے کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے،جو شائقین کو حیران کر دیگا۔فلم میں سونو سود بھی ایک اداکار کے کردارمیں نظر آئیں گے۔اس فلم کے تیلگو حصے کو ”ابھینیتری“ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی ہدایات وجے دے رہے ہیں،دوسری جانب پروڈیوسر نیاس کے ہندی پارٹ کانام ابھی ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :