فلم وار کرافٹ ‘کی کامیابی نے امریکیوں کو ’خوفزدہ‘ کر دیا ہے، جیکی چن

جمعرات 16 جون 2016 13:01

فلم وار کرافٹ ‘کی کامیابی نے امریکیوں کو ’خوفزدہ‘ کر دیا ہے، جیکی ..

بیجنگ ۔ 16 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون ۔2016ء) ہالی وڈ کے اداکار جیکی چن نے کہا ہے کہ فلم ’ وار کرافٹ ‘کی کامیابی نے امریکیوں کو ’خوفزدہ‘ کر دیا ہے۔فلم’ وار کرافٹ‘ امریکہ میں نمائش کے شروع کے دنوں میں دو کروڑ، 44 لاکھ کا بزنس کیا۔16 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم’ وار کرافٹ ‘کو چین میں گذشتہ ہفتے 39 ہزارسینماؤں میں ریلیز کیا گیا۔

(جاری ہے)

چین میں اس فلم کو ’ایکس میز اپوکلپس‘، ’دی اینگری برڈ‘ اور ’ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس‘ سے مقابلہ تھا تاہم ان میں کوئی بھی فلم وارکرافٹ کی بلندی کو چھو نہ سکی۔ ریلیز کے پہلے روز کی آمدنی 6 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہی جو کہ گذشتہ دنوں کے مقابلے کئی گنا زیادہ رہی۔ چین کے باکس آفس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے یہ امریکی باکس آفس کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

متعلقہ عنوان :