ہالی ووڈ ایکشن تھریلر فلم” بین حر“ کی نئی جھلکیاں جاری

جمعرات 16 جون 2016 12:19

ہالی ووڈ ایکشن تھریلر فلم” بین حر“ کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) ہالی ووڈ ایکشن تھریلر فلم بین ہور کی نئیں جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ اداکار جیک ہسٹن فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم12 اگست کو سنیما گھروں میں کی زینت بنے گی۔فلم بین ہور کی کہانی ایک بہادر جنگجو سپاہی کے گرد گھومتی جو روم کے بادشاہ کی فوج کا حصہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سپاہی کے دوست پر قتل کا الزام لگادیا جاتا ہے جسے جھوٹا ثابت کرنے کے لئے اصل قاتل کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔ اس دوران سپاہی کو حکومت اور بادشاہ کی مخالفت کا سامناکرنا پڑتا ہے، تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا۔ایکشن اور تھریلر فلم میں جیک ہسٹن، مارگن اور فری مین اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ مووی12 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :