سلمان خان اور کبیر خان ایک بار پھر اکھٹے جلوگرہونگے

جمعرات 16 جون 2016 12:19

سلمان خان اور کبیر خان ایک بار پھر اکھٹے جلوگرہونگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان ایک بار پھر ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔بھارتی اخبارکے مطابق کبیر خان کا کہنا تھا یہ ایک ذاتی مسئلے پر مبنی فلم ہے جس پر ابھی میں زیادہ بات نہیں کرسکتا، تاہم یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میری فلموں میں ہمیشہ سیاسی پس منظر ہوتا ہے کیونکہ وہ مجھے پرجوش کرتا ہے اور میں حقیقی زندگی کو دریافت کرپاتا ہوں۔

(جاری ہے)

تو ” ٹیوب لائٹ“ میں بھی معمولی سا سیاسی پس منظر ہوگا۔یہ تیسرا موقع ہے کہ کبیر خان اور سلمان خان کسی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں، اس سے قبل اس سے قبل ڈائریکٹر اور اداکار کی یہ جوڑی ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکی ہے۔کبیر خان کا مزید کہنا تھاکہ جذباتی اعتبار سے میری نئی فلم بجرنگی بھائی سے ملتی جلتی ہوگی، تاہم اس کی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔ اس میں پہلے زیادہ مزاح اور جذبات کا اظہار ہوگا۔یہ فلم ممکنہ طور پر اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :