اداکارہ سروین چاوٴلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا

جمعرات 16 جون 2016 12:14

اداکارہ سروین چاوٴلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سروین چاوٴلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیزہونے والی فلم ”ہم تم شبانہ“ سے کیا لیکن شہرت فلم ”ہیٹ اسٹوری 2“ سے حاصل ہوئی جب کہ اداکارہ نے فنی سفر میں بے باک مناظر کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کی ہے جس کے باعث فلم نگری میں کوئی خاص مقام نہیں بنا سکی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ہندو مذہب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروین چاوٴلہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے بدھ مت کی تعلیم بھی حاصل کرنا شروع کردی ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی سکون کے لیے ہندو مذہب چھوڑ رہی ہوں جس کے لیے بدھ مت کی تعلیم حاصل کررہی ہوں تاہم مذہبی ہونے کے باوجود فلم نگری نہیں چھوڑوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ سروین چاوٴلہ نے پنجابی، تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :