خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے گھر کے قریب دھماکا ایک شخص زخمی ہوگیا
میاں محمد ندیم جمعرات 16 جون 2016 10:43
مردان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16جون۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے گھر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایس پی آپریشنز مردان سفی اللہ گنڈا پور کے مطابق سابق وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی کے گھر کے قریب اکبر پھاٹک پر ٹریفک پولیس چوکی میں لگی چھتری میں رات میں کسی وقت بم نصب کیا گیا تھا۔
مذکورہ چھتری کو ٹریفک پولیس اہلکار دھوپ سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوا، جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) مردان منتقل کردیا گیا۔ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعے میں 500 گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے علاقے کو سیل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ امیر حیدر خان ہوتی کو فروری 2013 میں بھی مردان کے قریب خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے پر ولی خان یونیورسٹی کے باہر اس وقت خود کش حملہ کیا گیا جب وہ مردان کے علاقے پیرانو ڈاگہ میں ایک جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔حملے میں امیر حیدر خان ہوتی سمیت قافلے کے تمام افراد محفوظ رہے تھے۔اے این پی کے رہنماوں کو اس سے قبل بھی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔اس سے قبل اے این پی کے رہنما اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور پر بھی خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں اے این پی رہنما سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.