ڈالر کی قدر میں استحکام،اوپن مارکیٹ میں 105 روپے 40 پیسے میں فروخت

بدھ 15 جون 2016 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے۔بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر 104 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 105 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں تاحال ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ایک ڈالر 104 روپے 20 پیسے میں خریدا اور 104 روپے 40 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :