چین کے نئے یوآن قرضوں میں مئی میں اضافہ

بدھ 15 جون 2016 16:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء چین کی مئی میں نئی یوآن مالیت والی لینڈنگ ایک سال قبل کے مقابلے میں84.7یوآن کے اضافے سے 985.5بلین یوآن (قریباً149بلین امریکی ڈالر ) رہی ، ایم ٹو جو کہ زیر گردش اور تمام کھاتوں میں کمیشن کو کور کرنیوالے کیش کی منی سپلائی کا وسیع تر پیمانہ ہے ،11.8فیصد سالانہ کے اضافے سے مئی کے اواخر تک 146.17ٹریلین یوآن ہو گیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات پیپلز بنک آف چائنا نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک بیان میں بتائی ہے ، منی سپلائی کا تنگ پیمانہ ( ایم آئی ) جو زیر گردش کیش اور ڈیمانڈ ڈیپازٹ کو کور کرتا ہے ،23.7فیصد سالانہ کے اضافے سے 42.43ٹریلین یوآن ہو گیا ۔