چین کے اے ۔حصص کی ایم ایس سی آئی میں شمولیت کے بارے میں کوئی جلد فیصلہ بہتر ہوتا ،تجزیاتی رپورٹ

بدھ 15 جون 2016 15:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) عالمی ایکوٹی انڈیکسز پروائیڈرز ایم ایس سی آئی نے بدھ کو یہ اعلان کر کے کہ وہ اپنے ابھرتے ہوئے مارکیٹ انڈیکس میں شنگھائی اور شینزن لسٹ والی سٹاکس کی شمولیت کو موخر کرے گا ایک اورمرتبہ دوراندیشانہ موقف اختیار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ منڈلاتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور خدشات کی روشنی میں قابل فہم ہے تا ہم مستقبل قریب میں جائزہ لیتے ہوئے اس نے عاقبت اندیشی کا فقدان پایا جاتا ہے ، یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ فیصلہ ساز ایک مرتبہ پھر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تا ہم ایم ایس سی آئی کا فیصلہ موخر ہے نہ کہ مسترد،بہر کیف دنیا کی دوسری اور تیز ترین فروغ پذیر کیپٹیل مارکیٹ اتنی بڑی ہے کہ اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، چین کے اے ۔

حصص کے بغیر کوئی بھی عالمی سٹاک انڈیکس نامکمل ہے اور ابھرتے ہوئے ممالک کی امکانی مارکیٹ مالیت کی پوری طرح نمائندگی نہیں کر سکتا ، یہ بات قابل افسوس ہے کہ چین اور عالمی سرمایہ کاروں کے طویل المیعاد مفاد کے لئے یہ بہتر ہوتا کہ بعد میں کی بجائے جلد عمل کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :