ایم ایس سی آئی نے اپنے ای ایم انڈیکس میں چین کے اے ۔حصص کی شمولیت موخر کردی

فیصلے سے چین کی کیپٹیل مارکیٹ کی تشکیل نو یا کھولنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، چینی سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن

بدھ 15 جون 2016 15:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء )عالمی ایکوٹی انڈیکسز پروائیڈرز ایم ایس سی آئی نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس ( ای ایم ) انڈیکس میں چینی اے۔ حصص شامل کرنے میں تاخیر کرے گا ، گذشتہ روز جاری کئے جانے والے اپنے 2016ء کے مارکیٹ کلاسیفکیشن جائزے میں ایم ایس سی آئی نے کہا کہ چینی حکام نے حالیہ مہینوں میں عالمی سرمایہ کاروں کیلئے چین کی اے ۔

حصص مارکیٹ کی رسائی میں نمایاں بہتریاں کی ہیں لیکن سرمایہ کار چاہیں گے کہ اس کی شمولیت سے قبل چین کی ا ے۔حصص مارکیٹ کی رسائی میں مزید بہتریاں کی جائیں ۔جائزے کے مطابق مکمل کئے جانیوالی بہتریوں جنہوں نے گذشتہ سال شمولیت کے لئے رکاوٹوں کے طورپر قبل ازیں حوالے دیئے جانیوالے اہم مسائل کے متعلق ہیں نے تجارتی معطلی اور کیو ایف آ ئی آئی ( کوالیفائیڈ فارن انسٹی ٹیوشنل انویسٹر ) پالیسی تبدیلیوں جن کامقصد کوٹہ لوکیشن اور کیپٹیل موبیلٹی پابندیوں کا ازالہ کرنا ہے کے بارے میں ضوابط میں اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیو ایف آئی آئی اور آر کیو ایف آئی آئی جو اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کیلئے آف شور مارکیٹ سے چینی کرنسی اٹھانے کی اجازت دیتا ہے جیسے کوالیفائیڈ پرواگراموں سمیت کوٹہ پر مبنی منصوبوں کے ذریعے چین کی آن شور سٹاک مارکیٹ میں شمولیت کی اجازت دیتی ہے ، چینی حکام نے کیو ایف آئی آئی اور آر کیو ایف آئی آئی فنڈز کیلئے سرمایہ کی فراہمی کی پابندیاں نرم کر دی ہیں اور کوٹہ اپلیکیشن اور گراٹننگ پراسس کو سہل بنا دیا ہے ، اس نے کوٹہ پابندیوں کے بغیر رسائی کو توسیع دینے کے لئے 2014ء کے اواخر میں شنگھائی ۔

ہانگ کانگ سٹاک کونیکٹ کا اجراء کیا ہے ، شینزن اور ہانگ کانگ میں سٹاک ایکس چینجوں کو ملانے والے اسی قسم کے کونیکٹ کے بارے میں توقع ہے کہ وہ رواں سال کسی وقت کر دیا جائے گا اس طرح چین کی آن شور سٹاکس مارکیٹ تک سمندر پار سرمایہ کار کے ایکس پویئر میں مزید توسیع ہو جائے گی۔سی ایس آر سی کا کہنا ہے کہ ایم ایس سی آئی کا فیصلہ چین کی کیپٹیل مارکیٹ کی اصلاحات یا کھولنے پر اثر نہیں پڑے گا ، اس نے مزید کہا کہ چین کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ مستحکم اور صحت مند کیپٹیل مارکیٹ کی تعمیر کرتا رہے ۔