آم کو پھل کی مکھی کے حملہ سے محفوظ بنانے کیلئے بر وقت حفاظتی اقداما ت کریں ، زرعی ماہرین

بدھ 15 جون 2016 15:38

سلانوالی۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ آم کے پھل کی مکھی کا حملہ آم کی تمام اقسام پر ہوتا ہے جو کہ اگست تک جاری رہتا ہے۔ پھل کی مکھی کے حملہ سے آم کی پیداوار اور کوالٹی بری طرح متاثرہوتی ہے ۔با غبا ن حضرا ت اپنے با غات کو ا س کے حملہ سے محفوظ بنانے کیلئے بر وقت حفاظتی اقداما ت کریں ۔

ا س مکھی کے حملہ کو کنٹرو ل کر نے کیلئے ا س کی پہچا ن نقصان اور طریقہ انسدا دبا رے مکمل معلوما ت ہونی چاہیے تا کہ بر وقت کنٹرو ل کو ممکن بنایا جاسکے۔ زرعی ماہرین نے آم کے پھل کی نر مکھی کے تدار ک کیلئے بتایا کہ ایک فیرومو ن میتھائل یوجی نا ل 10حصے اورزہر ڈپٹریکس یامیلاتھیان ایک حصہ میں مربع شکل کے کلائی وڈ بلاک جو کہ ایک سینٹی میٹر اور5+5سینٹی میٹر موٹائی کے ہوتے ہیں ا س محلول میں 24سے 48گھنٹوں کیلئے بھگودیں ۔

(جاری ہے)

ان بلاکس کوآم کے با غوں میں اپریل سے اگست تک رکھیں اور ایک ایکڑ میں 2بلا ک 3سے چا ر فٹ کی اونچائی پر پودوں کے تنوں پر کیل کی مد د سے لگائیں ۔ما د ہ مکھی کے تدار ک کیلئے 300ملی لیٹر پروٹین ہائیڈرو لائسٹ 30ملی لیٹر جو کہ ڈپٹریکس میلاتھایان یا ڈائی متیھوئٹ 40فیصدہوسکتا ہے اورباقی 9670ملی لیٹر پانی ملائیں ایک پود ے پر ایک مربع میٹر جگہ پر 100ملی لیٹر محلول سپر ے کریں۔ آم کے با غا ت میں سے گرے ہو ئے خر اب پھل کو اکھٹا کریں اور باغ سے باہر کھڈے میں دبادیں اور صاف پکی جگہ پر تیز دھوپ میں پھیلا د یں تا کہ پھل میں انڈے سنڈیاں اپنی نشوونماپوری کرنے کیلئے زمین میں داخل نہ ہوسکیں ۔