دھان کی پنیری کی کا شت کیلئے صحت مند بیج استعمال کرنے کی ہدایت

بدھ 15 جون 2016 15:38

سلانوالی۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء)ز رعی ماہرین نے دھان کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ دھان کی موٹی اقسام کی کا شت شروع کردیں ۔پنیری کی کا شت کیلئے صاف ستھرا اور صحت مند بیج استعمال کریں اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدار ک کیلئے بیج کو مناسب پھپھوند کش زہر ضرورلگائیں ۔

(جاری ہے)

دھا ن کی پنیری کی کدوطریقہ سے کا شت کیلئے پہلے کھیت میں ایک سے 2مرتبہ خشک ہل چلائیں اورپنیری بو نے سے 3دن پہلے کھیت کوپانی سے بھر دیں۔

پھر کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلائیں اورسہاگادیں ۔کھیت کو 10 10مرلہ کے پلاٹوں میں تقسیم کر کے بیج کا چھٹہ دیں۔ چھٹہ دیتے وقت کھیت میں ایک تا ڈیڑھ انچ پانی کھڑا ہونا چاہیے۔ ا س طریقہ کا شت سے پنیری 25تا 30دن میں تیارہوجاتی ہے۔ خشک طریقہ کا شت میں زمین کو پانی د ے کر وتر حالت میں لائیں اور پھر دوہرا ہل اورسہاگادے کر کھیت کو کھلا چھوڑ دیں ۔کا شت سے پہلے دوہرا ہل چلا کر سہاگا دیں اورتیار شدہ کھیت میں خشک بیج کا چھٹہ دیں ۔