سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو ریٹیل کے شعبے میں 100 فیصد سرمایہ کاری کی اجازت دے دی
بدھ 15 جون 2016 15:33
ریاض ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ریٹیل کے شعبے میں 100 فیصد سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ان قوانین کی منظوری دے دی ہے جن کے تحت کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار ریٹیل کے شعبے میں 100 فیصد ملکیت کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتا ہے ماضی میں حق ملکیت صرف 75 فیصد تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ وژن 2030 ء کے ضمن میں سامنے آیا ہے جس کا مقصد سعودی معیشت کا انحصار تیل پر کم کرنا ہے۔(جاری ہے)
وژن 2030 ء اور تبدیلی کے قومی پروگرامز کی ایک اور وجہ تیل سے ہٹ کر مالی وسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ ریٹیل کے شعبے میں اضافی سرمایہ کاری سے 2020 ء تک 10 لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہونگے اور ای کامرس کے شعبے پر انحصار کم ہوگا۔کابینہ نے ترقی پذیر شہری زمین پر 2.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری بھی دی جس کی آمدنی وزارت ہاؤسنگ کو جائے گی جس کا مقصد 2020 ء تک 52 فیصد سعودیوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ اس وقت گھر مالکان کی تعداد صرف 47 فیصد ہے۔
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.