ضلع بھر میں جاری انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری اور احترام رمضان مہم میں تیزی،گراں فروشوں پر3لاکھ50ہزار سے زائدجرمانے عائد

بدھ 15 جون 2016 15:08

رحیم یار خان۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ملاوٹ و ناجائز منافع خوری اور احترام رمضان مہم میں تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں گراں فروشوں کو3لاکھ50ہزار 700روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ مقررہ حد سے تجاوز ، صارفین کا استحصال اور رمضان المبارک کے تقدس کا خیال نہ رکھنے پر 7مقدمات درج کرتے ہوئے9ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عباس رضا ناصر نے 52ہزار500جرمانے اور 5 ملزمان کوپولیس کے حوالے کیا، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد شکیل بھٹی نے 65ہزار جرمانہ، اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا نے 1لاکھ62ہزار جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ظہور حسین بھٹہ نے 71ہزار200روپے جرمانہ اور 4ملزمان کے خلاف4مقدمات درج کرائے۔ ضلع بھر میں احترام رمضان، گراں فروشی وملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کا معائنہ کر نے کے لئے675کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا اور256افراد کو جرمانے و سزائیں دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :