پاک فوج نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، شہباز شریف

بدھ 15 جون 2016 13:58

پاک فوج نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے افسر اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔

پاک فوج نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے پاک سرزمین تنگ کردی ہے، جبکہ پاک افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں نے جرات اور دلیری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے۔ آپریشن پر قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :