تاپی منصوبے سے پاکستان کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،خواجہ آصف

بدھ 15 جون 2016 13:58

تاپی منصوبے سے پاکستان کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،خواجہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تاپی منصوبے سے پاکستان کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور تاپی منصوبے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے‘ پاکستان اور تاجکستان انسداد منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کررہے ہیں‘ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کو سنگین مسائل کا سامنا تھا‘ ملک کی بہتری کیلئے اور پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کیلئے حکومت نے جامع اصلاحات کیں۔

بدھ کو وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پاکستان اور تاجکستان بین الحکومتی مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے تجارت‘ توانائی اور مواصلاتی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاپی منصوبے سے پاکستان کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور تاپی منصوبے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ باہمی تجارتی حجم میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ پائیدار معاشی تعلقات چاہتا ہے اور صنعتی شعبے میں دونوں ملکوں کو تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ صنعتی شعبے میں تعاون کے لئے دونوں ملکوں میں نومبر 2015 میں معاہدہ ہوا تھا پاکستان اور تاجکستان انسداد منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں اور تاجک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کو سنگین مسائل کا سامنا تھا اور ملک کی بہتری کے لئے حکومت نے جامع اصلاحات کیں ہیں آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :