مقبوضہ کشمیر : احتجاجی دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے حریت قیادت گھروں، تھانوں میں نظر بند

بدھ 15 جون 2016 13:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں کو آج سرینگر کے علاقے لالچوک میں ایک پر امن احتجاجی دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لیے گھرو ں اور تھانوں میں نظر بند کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احتجاجی دھرنے کی کال سینئر حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے پنڈتوں اور سابق فوجیوں کے لیے مقبوضہ علاقے میں الگ کالونیوں کی تعمیر، جموں خطے کے مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور مقبوضہ علاقے میں نئی بھارتی صنعتی پالیسی کے خلاف مشترکہ طو ر پر دی ہے ۔

جن حریت رہنماؤں کو غیر قانونی طور پر گھروں اور تھانوں میں نظر بند کیا گیاہے ان میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی ، حکیم عبدالرشید ، راجہ معراج الدین کلوال، بلال صدیقی، مختار احمد وازہ ، جاوید احمد میر، شوکت احمد بخشی، محمد شفیع لون ، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، میر سراج الدین داؤداور محمد اسحاق گنائی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :