سال کے پہلے 5 ماہ میں ترکش ائیر لائنز کے مسافروں کی تعداد 25 ملین تک پہنچ گئی

بدھ 15 جون 2016 13:24

استنبول ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ترکش ائیر لائنز کے مسافروں کی تعداد 25 ملین تک پہنچ گئی ۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکش ائیر لائنز کے مسافروں کی تعداد رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں 7.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں مسافروں کی تعداد 23.2 ملین تھی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں اندرون ملک پروازوں کے دوران مسافروں کی تعداد میں 10.5 فیصد اور بیرون ملک پروازوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکش ائیر لائنزمیں سفر کرنے والیمسافر وں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 482 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرکش ائیر لائنز کے کارگو اور ڈاک کی ترسیل میں اسی دورانیہ میں 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 13 ہزار 772 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ سفر کے لیے 289 شہروں میں سے 49 اندرون ملک اور 240 بیرون ملک پروازوں کے لیے 322 طیارے استعمال کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :