خام تیل کے نرخوں میں کمی

بدھ 15 جون 2016 13:23

سنگاپور ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو بھی خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ مارکیٹ میں تیل کی سپلائی میں اضافہ اور برطانیہ کے یورپی یونین سے ممکنہ انخلاء بارے سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے بعد از دوپہر سودے 69 سینٹ (1.42 فیصد ) گر کر 47.80 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 71 سینٹ (1.42 فیصد) کم ہوکر 49.12 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخوں میں 7.5 فیصد کمی ہوئی جو کہ 11 ماہ میں سب سے زیادہ کمی ہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخوں میں کمی 5.5 فیصد رہی جو کہ 8 ماہ کی سب سے زیادہ کمی ہے۔

متعلقہ عنوان :