دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے سام سنگ سرفہرست

بدھ 15 جون 2016 13:18

نیویارک ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جون۔2016ء) جنوبی کوریا کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ”سام سنگ“ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے پہلے نمبر پر رہی جبکہ رواں سال کے دوران سام سنگ کے 32 کروڑ سمارٹ فون فروخت ہونے کا امکان ہے۔ امریکا میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس۔

7 اور گلیکسی ایس۔7 ایج کی شاندار فروخت کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے 81.5 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ ایپل 51.6 ملین سمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز کی فروخت کی فہرست میں چینی کمپنی 8ویں نمبر پر رہی جبکہ سمارٹ فون بنانے والی بھارتی کمپنی ”مائیکرومیکس“ پہلی مرتبہ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ رواں سال کے اختتام تک اسکے 25 ملین سمارٹ فونز فروخت ہونے کا امکان ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 74 فیصد زائد ہیں۔ فہرست میں چین کی ”ہواوے“ تیسرے اور اوپو چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سام سنگ کے 320 ملین سمارٹ فون فروخت ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :