سکول میں ایسی فلمیں دیکھنے کے بعد بچوں کا یہی حال ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 جون 2016 05:56

سکول میں ایسی فلمیں دیکھنے کے بعد بچوں کا یہی حال ہوگا

کمبرلینڈ کاؤنٹی کے سکول ٹیچرنے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھٹے گریڈ کے طلباء کو کلاس میں ڈاؤنی فلم دکھا دی۔
رپورٹس کے مطابق سپریٹنڈنٹ فرینک ٹل جونیئر کا کہنا ہے کہ پائن فارسٹ مڈل سکول کے ایک استاد ،جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کے بچوں کو ڈراؤنی فلم دکھا دی۔

(جاری ہے)

سکول کی پالیسی کے مطابق اساتذہ کو کوئی بھی فلم دکھانے سے پہلے اس کی اجازت لینی ہوتی ہے۔

ایسی فلم جو نصاب سے متعلق نہیں ہوتی، نہیں دکھائی جاتی۔
پامیلا پارکر کا کہنا ہے کہ اس کا 12 سالہ بیٹا فلم دیکھ کر بری طرح ڈر گیا ہے اور اس نے اکیلے اپنے گھر کے کمرے میں جانے سے بھی انکار کر دیا۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اب لائٹ جلائے بغیر سو بھی نہیں سکتا۔ بچوں کو جو ویڈیو دکھائی گئ تھی، اس میں 6 منٹ کے کلپ میں ایک چھوٹا لڑکا اپنے زیادتی کرنے والے باپ کو قتل کر دیتا ہے۔