بھارتی آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات ، سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال

منگل 14 جون 2016 21:40

سری نگر /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کی جس میں سیکورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔آرمی چیف کے ہمراہ جی او سی انچیف شمالی کمانڈ ، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا ، جی او سی 15 کارپس ، لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا اور دیگر سینئر کمانڈر تھے ۔وزیر اعلی اور آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں اندرونی و بیرونی حفاظتی انتظامات سے متعلق اہم معاملات اور خطے میں عمومی جیو پولٹیکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔