مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے 41انتخابی حلقوں میں سے 5کے ٹکٹ روک لیے ، ایل اے19راولاکوٹ اور ایل اے20تھوراڑ سمیت مہاجرین مقیم پاکستان کے 3حلقے شامل

منگل 14 جون 2016 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے 41انتخابی حلقوں میں سے 5کے ٹکٹ روک لیے جن میں ایل اے19راولاکوٹ اور ایل اے20تھوراڑ سمیت مہاجرین مقیم پاکستان کے 3حلقے شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق ایل اے 19راولاکوٹ اور ایل اے 20تھوراڑ کے حلقے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے خالی رکھے گئے ہیں، راولاکوٹ ایل اے 19جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان اور تھوراڑ ایل اے 20سے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار محمود اقبال انتخابات میں حصہ لیں گے،اتحاد فائنل ہونے پر ان حلقوں سے جے کے پی پی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا جائے گا،اس طرح ایل اے 41 ویلی 6جماعت اسلامی سے اتحاد کی صورت میں جماعت اسلامی کے نور البارییہاں سے الیکشن لڑیں گے اور (ن) لیگ اس کی حمایت کرے گی،جموں ون اور جموں فور انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کیا جائیگا۔