آئی جی آزاد کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خط کا معاملہ وفاقی وزیر امور کشمیر کے نوٹس میں لایا جائے، چیئرمین سینیٹ

منگل 14 جون 2016 16:49

اسلام آباد ۔ 14 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی جی آزاد کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خط کا معاملہ وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کے نوٹس میں لایا جائے جبکہ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لئے اسے تبدیل کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھا ہے کہ آزاد کشمیر کا آئی جی انتخابات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان سے جو شکایت کی گئی ہے اس پر فوری کارروائی کرنی چاہئے اور اس کی جگہ نیا افسر بھجوانا چاہیئے، اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں الیکشن ہیں، اس افسر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ معاملہ وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کے نوٹس میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :