پشاور:میجرجوادچنگیزی شہید کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

نمازہ جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے،آرمی چیف نے میجر علی جواد شہیدکے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 جون 2016 14:50

پشاور:میجرجوادچنگیزی شہید کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2016ء) :پشاور میں میجرجوادچنگیزی شہید کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے،نمازہ جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور گیریژن میں میجر علی جواد چنگیزی کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف نے میجر علی جواد کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔میجرعلی جواد شہید کو کوئٹہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز پاک افغان سرحدطورخم پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں میجر علی جواد شہید ہوگئے تھے۔