جدہ: گرین کارڈ کا اجراء صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں ،غیرملکی ماہرین کو ہی کیا جائے گا

منگل 14 جون 2016 13:43

جدہ: گرین کارڈ کا اجراء صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں ،غیرملکی ماہرین کو ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14جون 2016ء): سعودی شورہ کونسل کے رکن فہد بن جماء نے مقامی اخبار کو بتایا ہے کہ سعودی گرین کارڈ صرف بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور غیرملکی ماہرین کو ہی دیا جائے گا۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیرملکی ماہرین کے تجربات سے فائدہ اُٹھانے کے لیئے اور ان غیر ملکی ماہرین کی خدمات کے اعتراف میں ان کو گرین کارڈ کا اجرء کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیا سعودی گرین کارڈ سسٹم امریکی گرین کارڈ سسٹم کےطرز پر ہی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں محفوظ سرمایہ کاری کرنے کے مواقعے فراہم کرنا ہیں ۔ اور گرین کارڈ کا اجراء ان کیلیئے سب سے بڑا قانونی تحفظ ہو گا۔غیرملکی سرمایہ کاری سے سعودی عرب میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ شورہ کے رکن نے کہا کہ اس منصوبے پر شورہ کے اگلے سیشن میں بات چیت کی جائے گی۔

اسکے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہی اس کوکابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔گرین کارڈ کے اجراء سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو موقع ملے گا، جبکہ اس سے سعودی معیشت میں10ارب ڈالرسالانہ کا فائدہ ملے گا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2030منصوبے کے تحت تیل پر سے انحصار ختم کر کے باقی چیزوں پر بھی انحصار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جدہ: گرین کارڈ کا اجراء صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں ،غیرملکی ماہرین کو ..