اورلینڈوکلب کا حملہ آور عمر متین مذکورہ کلب میں باقاعدگی سے جایا کرتا تھا، نیا انکشاف ہو گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 14 جون 2016 13:18
اورلینڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جون 2016ء) :اولینڈو کے ہم جنس پرست کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور عمر متین کے بارے میں ایک اہم انکشاف یہ ہوا ہے کہ عمر متین اس کلب میں حملے سے قبل بھی باقاعدگی سے مذکورہ کلب جایا کرتا تھا۔ تازہ ترین انکشاف کے مطابق عمر متین کی ہم جنس پرستوں کی ویب سائٹس پر پروفائل بھی موجود ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ عمر متین ہم جنس پرستوں کے کلب میں جانے کے ساتھ ساتھ ان کی سائٹس بھی استعمال کرتا تھا۔
عمر متین کے والد نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عمر متین دو مردوں کو بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھ کر غصے میں آ گیا تھا لیکن کلب کے ایک ممبر نے انکشاف کیا کہ عمر متین خود بھی اس کلب میں باقاعدگی سے آتا تھا جبکہ ہم جنس پرستوں کی ویب سائٹ پر کسی ایک ہم جنس پرست کے ساتھ اس کی بات چیت بھی ہوتی تھی۔(جاری ہے)
کلب میں ہی موجود سمتھ نامی ایک شخص نے بتایا کہ عمر کے والد ب ہت سخت تھے اور گھر میں اس کی اہلیہ اور اہل خانہ کی موجودگی کے سبب وہ گھر میں شراب نوشی نہیں کر سکتا تھا لہٰذا جب بھی کلب میں آتا تو شراب کے نشے میں گھر والوں کو برا بھلا کہتا تھا۔
سمتھ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات عمر ایک کونے میں جا کر بیٹھ جاتا اور خوب شراب نوشی کرتا لیکن کئی مرتبہ وہ شراب کے نشے میں آپے سے باہر بھی ہو جایا کرتا تھا۔ہم جنس پرست جوڑے کیلن اور سمتھ نے بتایا کہ ایک مرتبہ مذہب کا تمسخر اڑانے پر عمر متین نے چاقو نکال کر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے آئندہ اسے تنگ کرنے کی کوشش کی تووہ اپنا انجام یاد رکھیں۔ دوسری جانب 2006میں عمر متین کی پولیس اکیڈمی میں موجود ایک ہم جماعت نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے گمان تھا کہ عمر متین ہم جنس پرست ہے۔نام نہ بتانے کی شرط پر عمر کے ہم جماعت نے مزید بتایا کہ عمر 2006سے ہی ہم جنس پرست ہے لیکن اس نے اس سے متعلق کبھی کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیا۔ہم جماعت نے مزید بتایا کہ متین نے مجھے بھی باہر جانے کی پیشکش کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.