انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیربھرمیں کامیابی حاصل کرے گی‘اسد علیم شاہ

منگل 14 جون 2016 12:34

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء ) مسلم لیگ(ن)آزادکشمیرکے راہنما نامزد امیدواراسمبلی حلقہ ویلی4 اسد علیم شاہ نے کہا کہ آزادکشمیرکی عوام باشعور اور اچھے برے کی پہچان سمجھتی ہے ،موجودہ حکومت کے نمائندگان کے لیئے یہی بہترہوگا کہ وہ الیکشن میں حصہ ہی نہ لیں شکست ان کا مقدربن چکی ہے انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیربھرمیں کامیابی حاصل کرے گی- پی ٹی آئی آزادکشمیرکے کلچرکو تباہ کرنا چاہتی ہے اورنوجوانوں کی تہذیب اورزندگیاں تباہ کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے جماعتیں روزکی طرح بدلنے والا ہرالیکشن میں نئے روپ میں عوام کوبیوقوف بنانے آتا ہے کشمیری عوام نے انہیں پہلے کی طرح مستردکردیا ہے ،پی ٹی آئی اورمسلم کانفرنس کے اتحاد نے دونوں کا پول کھول دیا ہے ریاستی رٹ کے دعوے دارآج اپنی عزت بچاتے پھررہے ہیں ،پی پی کی حکومت کسی عذاب سے بکم نہیں جتنی کرپشن موجودہ حکومت نے کی اس کی مثال ملنا مشکل ہے ،مجیداینڈکمپنی کا احتساب الیکشن سے قبل ہونا چاہیئے ،اگراحتساب ہوتوپی پی کا کوئی بھی وزیراس بدنما داغ سے نہیں بچ سکتا ،ہم میاں نوازشریف کے ممنون ومشکورہیں کہ انہوں نے لندن میں بیمارہونے کے باوجودکشمیری عوام کا خاص خیال رکھا اور وفاقی وزراء سے کشمیرکی تعمیروترقی کے لیئے 50ارب روپے جیسے بڑئے پیکج،ردیگرمنصوبوں کا اعلان کیا میاں نوازشریف چاہتے ہیں کہ کشمیرکی تقدیربدلیں مگروہ اسی صورت ہوسکتا ہے کہ جب مسلم لیگ(ن)کی حکومت یہاں موجودہوگئی،پی پی نے پہلے بھی میاں صاحب سے کروڑوں کے فنڈ لے کر ہڑپ کیئے ،آزادکشمیرمیں تعلیمی ادارے،سڑکیں،ہسپتال،میرٹ پرنوکریاں صرف مسلم لیگ(ن)دے سکتی ہے جس کے لیے 21جولائی کو ہم سب شیرپرمہرلگاکر لیگ کوکامیاب بنائیں کہBISPمیں غلط سروے سے حقدارحق سے محروم رہا،زکوة کا محکمہ دیوالیہ ہوگیا چوہدری عبدالمجیداوراس کی ٹیم نے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے محکمہ سے جلسوں کے لیئے نکلوائے،انشاء اللہ دسمبرمیں BISPکا ری سروئے کروایں گئے اورزکوة کے نظام کودرست کرتے ہوئے دوبارہ مستحقین تک زکوة پہنچاکرئے گئی،حکومت بناتے ہی بلدیاتی انتخابات کروایں گئے اور نوجوانوں اور خواتین کومیرٹ پرٹکٹ جاری کریں گئے ،پی پی سمیت دیگرگٹھ جوڑکرنے والی جماعتیں مسلم لیگ(ن)سے خوفزدہ ہیں مگرسب کوسوائی کا سامنا کرنا پڑئے ۔

متعلقہ عنوان :