انیس قائم خانی نے ذوالفقار مرزا، شاہی سید ، آفاق احمد کو مارنے کا ٹارگٹ دیا،سعید بھرم
منگل 14 جون 2016 11:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون ۔2016ء) متحدہ کے گرفتار کارکن سعید بھرم نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ۔سعید بھرم کا کہنا ہے کہ انیس قائم خانی نے اسے ذوالفقار مرزا ، شاہی سید ، آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا ، کراچی آپریشن کے دوران 13 ٹارگٹ کلر بیرون ملک فرار ہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ کے گرفتار کارکن احمد سعید عرف سعید بھرم نے کہا کہ متحدہ رہنما انیس قائم خانی نے اسے نائن زیرو پر بلایا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، شاہی سید اور آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ بہادر آباد میں غیر قانونی پینٹ ہاوٴس بنانے کیلئے گورنر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو بھتہ دیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش قبضہ مافیا میں ملوث ایم کیو ایم کے 9 رہنماوٴں کے نام بھی اگل دیئے۔(جاری ہے)
سعید بھرم نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے دوران تیرہ ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار ہو ئے۔ اس نے انکشاف کیا کہ سیکڑوں کارکنوں کو بھارت میں را نے ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی تربیت دی۔
ملزم نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ میں اسلحہ کیلئے خفیہ کوڈ استعمال ہوتا تھا۔ کلاشنکوف کو کمپیوٹر ، پسٹل کو پنسل اور بارود کو چنا کہا جاتا تھا ، جبکہ راکٹ لانچر کیلئے پائپ کا کوڈ تھا۔ سعید بھرم نے انکشاف کیا کہ دو ہزار بارہ میں حماد صدیقی نے مہاجر صوبے کے خلاف محبت سندھ ریلی روکنے کا حکم دیا۔ جس پر عامر سر پھٹا نے ریلی پر فائرنگ کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.