اورلینڈو فائرنگ کے حوالے سے اس بات کے واضح ثبوت نہیں ملے ہیں کہ فائرنگ شدت پسندوں کے کہنے پر کی گئی‘ امریکی صدر

پیر 13 جون 2016 23:25

اورلینڈو فائرنگ کے حوالے سے اس بات کے واضح ثبوت نہیں ملے ہیں کہ فائرنگ ..

واشنگٹن ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اورلینڈو میں اتوار کو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں قتل عام کے حوالے سے اس بات کے واضح ثبوت نہیں ملے ہیں کہ فائرنگ شدت پسندوں کے کہنے پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے اوول آفس میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جیمز کومی اور دیگر سینئر افسران کی جانب سے اورلینڈو واقعے پر دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حملہ آور نے انٹرنیٹ کے مدد سے شدت پسندوں سے متاثر ہوکر فائرنگ کی‘ امریکی حکام اس حوالے سے مختلف ویب سائٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقامی شدت پسندی کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے گنز قانونی طریقے سے خرید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلحہ نقصان پہچانے والے لوگوں کے ہاتھوں میں نہ جائے۔