ایرانی سیکورٹی فورسز کا 10 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پیر 13 جون 2016 22:45

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) ایرانی سیکورٹی فورسز نے سردشت اور سیستان بلوچستان میں 10 عسکریت پسندوں کو مسلح جھڑپوں میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق سردشت اور سیستان بلوچستان میں دس عسکریت پسندوں کو مسلح جھڑپوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عراقی سرحد سے جڑے سردشت علاقے میں پاسدارانِ انقلاب نے پارٹی برائے فری لائف آف کردستان کے پانچ کرد باغیوں کو ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا ہے۔

شناخت کے بعد بتایا گیا ہے کہ ان باغیوں نے ایک ماہ قبل باسیج ملیشیا کے تین اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔ ایرانیٹی وی کے مطابق جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں پانچ باغیوں اور ایک پولیس افسر کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان باغیوں کا تعلق القاعدہ کی ذیلی شاخ جیش العدل سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :