پبلک پراسیکیوٹر کا حکمران خاندان کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کا مطالبہ

پیر 13 جون 2016 21:21

کویت سٹی۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) کویت کے پبلک پراسیکیوٹر نے کویت کے حکمران خاندان کی شان میں گستاخی اور تضحیک کرنے والے ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر ضرار السؤصی نے اپیلٹ کورہا میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ کویت کے حکمران خاندان الصباح فیملی کی سوشل میڈیا کے ذریعے توہین اور تضحیک کرنے والے تین ملزمان کی سزا پانچ سال سے بڑھا کر 29 سال کی جائے کیونکہ ملزمان نے نہ صرف حکمران خاندان بلکہ معزز ججز اور حکومتی اتھارٹیز کی بھی تضحیک کی ہے۔