ملائیشیا میں پہلی اسلامی ائر لائن ریان ائیر پر پابندی عائد کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 13 جون 2016 21:03

ملائیشیا میں پہلی اسلامی ائر لائن ریان ائیر پر پابندی عائد کر دی گئی

کوالالامپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون۔2016ء)ملائیشیا میں پہلی اسلامی ائر لائن ریان ائیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں ایشیائی اور اسلامی ملک ملائیشیا میں ریان ائیر کے نام سے ایک منفرد فضائی کمپنی کی سروس کا آغاز ہوا تھا۔ یہ فضائی کمپنی پہلی شرعی اسلامی فضائی کمپنی تھی جس میں اسلامی شریعت کے مطابق انتظامات کیے جاتے تھے۔

مذکورہ کمپنی کی پروازوں میں مسافروں کو حلال کھانا پیش کیا جاتا تھا جبکہ دوران پرواز شراب نوشی کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمپنی کی تمام ائیر ہوسٹسز پر حجاب پہننے کی بھی پابندی تھی اور کوئی بھی مسافر قابل اعتراض لباس نہیں پہن سکتا تھا۔ تاہم کچھ ماہ قبل کمپنی کی فضائی سروس کو ملائیشیا کے فضائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔

جبکہ مسافروں کی جانب سے متعدد شکاتیں درج کروانے اور پائلٹس کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کر دیے جانے کے باعث بھی کمپنی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔ اب ملائیشیا کے ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن کی جانب سے کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد ریان ائیر کمپنی کو مستقل طور پر بند کر دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔