میرا بیٹا بہت ہی اچھا اور پڑھا لکھا لڑکا تھا، مجھے نہیں پتہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا: اورلنڈو نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے عمر متین کے والد کا افغان عوام کے نام ویڈیو پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 13 جون 2016 19:22

میرا بیٹا بہت ہی اچھا اور پڑھا لکھا لڑکا تھا، مجھے نہیں پتہ یہ واقعہ ..

اورلینڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون۔2016ء) فلوریڈا میں 50 افراد کو گولی مار کر قتل کرنے والے عمر متین کے والد میر صدیق نے کہا ہے کہ میرا بیٹا بہت ہی اچھا اور پڑھا لکھا لڑکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ورلنڈو کے نائٹ کلب میں 50 افراد کو گولی مار کر قتل کرنے والے عمر متین کے والد میر صدیق کا افغان عوام کے لئے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں افغان قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے میر صدیق کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بہت ہی اچھا اور پڑھا لکھا لڑکا تھا۔ مجھے نہیں پتہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔ رمضان کے ماہ میں ہی اس نے یہ سب کیوں کیا مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا۔ اس کا ایک بیٹا اور بیوی بھی ہے۔ وہ ایک کمپنی کیلئے کام کرتا تھا جس نے اسے پستول دی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس کے دل میں اتنی نفرت ہے۔ اس نے جو کچھ کیا میں اس پر بہت زیادہ غم زدہ ہوں اور اپنے خیالات کا اظہار امریکہ میں ہی رہ کر رہا ہوں۔ ہم جنس پرستی کے معاملے کی سزا کا اختیار صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔ اس کا فیصلہ ہم انسان نہیں کر سکتے۔ میر صدیق کا مکمل ویڈیو پیغام آپ بھی دیکھئے: