شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے مسلمان افسر کو ’’برٹش ایمپائر‘‘ کا اعزاز دیدیا

پیر 13 جون 2016 18:19

شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے مسلمان افسر کو ’’برٹش ایمپائر‘‘ کا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے ایک مسلمان افسر نوید محمد کو’’"برٹش ایمپائر‘‘ کا اعزاز دیدیا۔برطانوی میڈیا ک مطابق شہزادہ چارلس نے برطانوی فوج کے ایک مسلمان افسر نوید محمد کو’’"برٹش ایمپائر‘‘ کا اعزاز دیا ہے ۔ انہیں یہ اعزاز برطانیہ میں مسلح افواج اور اقلیتوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے پر دیا گیا ہے۔

بکنگھم پیلس میں منعقد تقریب کے بعد کیپٹن نوید کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس کام کو قابل تحسین جانا گیا جس کو میں کئی سالوں سے کررہا تھا۔ میں برطانیہ میں مخلتف کمیونٹیز بالخصوص برطانوی مسلمانوں میں ملک کی مسلح افواج کی تصویر بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھوں گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برطانوی وزارت دفاع میں اسلامی امور کے مشیر امام عاصم حافظ نے جو سماجی سرگرمیوں میں کیپٹن نوید کے ہمراہ رہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے بے انتہا فخر ہے کہ کیپٹن نوید محمد برطانوی مسلح افواج کے حوالے سے اعلی ترین معیار کے نفاذ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ان کی کوششوں کی قدر دانی کی گئی ہے۔

امام عاصم کے مطابق مسلمان برطانوی معاشرے کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں جہاں برطانیہ کی خدمت میں مسلمانوں نے بہت سی قربانیاں پیش کیں خواہ دونوں عالمی جنگوں کے دوران یا پھر ہمارے آج کے دور میں۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں برطانوی حکومت کے سرکاری ترجمان ایڈون سیموئیل کا کہنا ہے کہ برطانوی فوج میں مسلمان افسر کو شاہی سطح پر اعزاز سے نوازا جانا اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ برطانوی مسلمان معاشرے کا ایک مرکزی جزو ہیں اور عقائد کی آزادی برطانوی اقدار کا بنیادی حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :