محافظ کی ہلاکت کے بعد شامی خاتون اول پہلی بار منظرعام پرا ٓگئیں

چار جون کو دمشق کی ایک شاہراہ عام پر نامعلوم افراد نے اسما الاخرس کے ذاتی محافظ علا مخلوف کو قتل کردیاتھا

پیر 13 جون 2016 18:19

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ کے ایک مقرب خاص اور ذاتی محافظ کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد اسما الاخرس کو پہلی بار منظرعام پر دیکھا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ذاتی محافظ کی ہلاکت کے بعد اسما الاخرس منظر عام پر نہیں آئیں۔ گذشتہ روز شامی ایوان صدر کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر بنے صفحے پر انہیں دیکھا گیا۔

ایوان صدر کے فیس بک صفحے پر جاری کردہ اسما الاخرس کی تصویر میں انہیں حلب سے آئے میاں بیوی کے ساتھ ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس موقعے پر دونوں خواتین نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔چار جون 2016 کو دمشق کی ایک شاہراہ عام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے ذاتی محافظ علا مخلوف ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد اسما الاخرس بھی روپوش ہوگئی تھیں۔

(جاری ہے)

اسما الاخرس حلب سے تعلق رکھنے والے دو میاں بیوی سے بات کرتے ہوئے ان کے ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر بھی دیکھ رہی ہیں۔ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین عمر اور ام عزیزہ نے بتایا کہ انہوں نے وطن کی سربلندی اور وقار کے لیے اپنے بچوں کی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔اس سے قبل اسما الاخرس کو اپنے شوہر بشارالاسدکے ہمراہ ذاتی محافظ علا مخلوف کی تدفین کے موقع پر ایک تعزیتی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔اسما الاخرس کی تصویر کچھ دیر تک ایوان صدر کے فیس بک صفحے پر پوسٹ رہی جس کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا تھا مگر یہ تصویر اس سے متصل تفصیلات دوسری ویب سائیٹس پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :