افغان طالبان بھی داعش کے سفاکانہ قتل عام کے طریقہ کار پر چل پڑے

طالبان نے شہری کو آنکھیں اور کھال اتار کر بلند پہاڑی سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 13 جون 2016 18:18

کابل/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) افغان طالبان بھیشدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے اذیت ناک طریقوں کے راستے پر چل پڑے ،طالبان جنگجوؤں نے صوبہ غور میں شہری کی آنکھیں نکال کر کھال اتار لی اور بلند پہاڑی سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان نے فضل احمد نامی ایک مزدورکو اغوا کر کے اس کی آنکھیں نکال لیں،بعد ازاں فضل احمد کی کھال اتارکر اسے بلند پہاڑی سے نیچے پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق فضل احمد کے ایک دور کے رشتہ دار نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک طالبان کمانڈر کو ہلاک کیا گیا تھا،اس کے رشتہ دار تو فرار ہو گئے تھے تا ہم نا کردہ گناہ کی پاداش میں اسے عبرت ناک موت سے دوچار ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمنٹ کے رکن رقیہ نائیل کا کہنا تھا کہ جب طالبان نے فضل کی زندہ کھال اتاری تو کھال اتارنے کے بعد بھی وہ درد کی شدت سے چیخ و پکار کر رہا تھا،طالبان نے اس کے سینے کی کھال اتارنے کے بعد سینہ چیر دیا تھا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس واقعے قطعی لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم معصوم اور بے قصور لوگوں سے انتقام لینے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :