افغان پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی کے انتخابی اصلاحات کے حکم نامے کو مسترد کردیا

پیر 13 جون 2016 18:18

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء) افغان پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی کے انتخابی اصلاحات کے صدارتی فرمان کو متفقہ طور پر مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر انتخابی اصلاحات کے صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری ایک صدارتی فرمان کو مسترد کردیا ہے ۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اجلاس میں ارکان نے صدارتی حکم نامے کے خلاف ووٹ دیا۔اس سے قبل افغان پارلیمنٹ نے حکمنامے کے بارے میں متنازعہ بحث کی وجہ سے ووٹنگ ملتو ی کردی تھی ۔

متعلقہ عنوان :