غیر حکومتی تنظیمیں ترجمانوں کی خدمات حاصل کریں،چینی وزارت شہری امور کی ہدایت

پیر 13 جون 2016 18:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) وزارت شہری امور نے پیر کو کہا ہے کہ وہ این جی اوز پر زور دیں گی کہ وہ عوام کو باقاعدہ بریف کرنے کے لئے ترجمان کی خدمات حاصل کریں ۔وزارت کے این جی او ڈویژن کے نائب سربراہ ایننگ نے کہا کہ این جی اوز کو پریس کانفرنسوں اور بریفنگ کے ذریعے اپنی پریکٹس سے متعلقہ مسائل کے بارے میں عوامی خدشات کا فوری جواب دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایننگ نے کہا کہ کئی این جی اوز نے غلط فہمیوں کے ازالے اور اپنی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔ وزارت عوام الناس سے فنڈ اکٹھا کرنے کی مستحق فاؤنڈیشنوں اور تجارتی ایسوسی ایشنوں جیسی بڑی این جی اوز پر زور دے گی کہ وہ ترجمان کی خدمات حاصل کریں اور سال رواں کے اواخر تک باقاعدہ پریس بریفنگ دیں ۔ وزارت یا صوبائی شاہی امور کے محکموں کے پاس رجسٹرڈ دوسری تنظیموں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ 2017کے اواخر تک یہ پریکٹس اختیار کریں ۔ وزارت رواں سال کے اواخر تک این جی کے ترجمانوں کے پہلے گروپ کی کنٹریکٹ تفصیلات شائع کرے گی اور ان کے لئے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :