چین میں طوفانی بارش کے بلیو الرٹ کا اجراء

پیر 13 جون 2016 18:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء ) چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے پیر کو آنے والے دو دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں طوفان بارے بلیو الرٹ جاری کیا ہے اور شدید طوفانی بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی مرکز موسمیات نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ فوجیان، جیانگ ژی، ہنان، گوانگ ڈونگ اور ینان کے صوبوں میں پیر کو بعد دوپہر سے منگل بعد دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوگی ۔مرکز نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے باہر کی سرگرمیاں کم کردیں اور ممکنہ سیلاب اورپہاڑی تودے گرنے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اختیار کرے ۔ چین کا موسمیاتی انتباہ کا نظام چار سطحی رنگین کولیڈ ہے، جن میں سرخ رنگ انتہائی شدید جبکہ اس کے بعد نرجی ،زرد اور بلیو رنگ کا الرٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :