چینی صدر سربیا، پولینڈ اور ازبکستان کا دورہ کریں گے

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی قونصل کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے

پیر 13 جون 2016 18:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جون ۔2016ء )چین کے صدر ژی جن پنگ 17سے22جون تک سربیا، پولینڈاور ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔اس کا اعلان وزارت خارجہ نے پیر کو کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ژی کو ان دوروں کی دعوت سربیا کے صدر ٹوس لاؤف نیکولس ،پولینڈ کے صدر اینڈزج ڈوڈا اور ازبکستان کے صدر اسلام کریموف نے دی ہے ۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے ایک بیان میں بتائی ہے ۔ کریموف کی دعوت پر ژی 23اور24جون کو کاشغر میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی قونصل کے 16ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔